شہر قائد میں حالیہ دنوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی مکمل طور پر معطل ہے۔قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ شہر کی اہم شاہراہیں جیسے شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ اور ایم آر کیانی روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔تیز بارش کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں پارکنگ کا شیڈ گرگیا، ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ایمبولینس اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو وہیکل کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہے۔ماہر موسمیات کے مطابق کراچی کے اوپر مزید بادل بن رہے ہیں جس سے مزید بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کو بارش کے لحاظ سے "اہم” قرار دیا ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے قریب موجود بارش کا سسٹم جلد بھارتی گجرات پہنچے گا اور اس کے اثرات سندھ اور کراچی پر 23 اگست تک محسوس کیے جائیں گے۔
منگل, اگست 26
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی