وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بارہ کہو کی حدود میں مسلح افغان باشندوں نے راستے کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کر کے گاڑی میں سوار میاں بیوی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تھانہ بارہ کہوکی حدود سترہ میل کے علاقہ میں دومسلح افغان باشندوں نے راستہ کے تنازع پر کارمیں سوارمیاں بیوی پراندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ کار میں سوار بیٹی فائرنگ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ملزمان دوہرے قتل کی سنگین واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے پورے علاقہ میں پولیس ٹیمیں سرچنگ کرتی بتائی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق انجینئیر محمدعاصم لانگ اپنی اہلیہ ردائے نور اور کمسن بیٹی سبرینہ کے ساتھ کارمیں گھر پہنچے تھے کہ انہیں پڑوسی مبینہ افغان باشندے شریف اللہ اوراسماعیل نے راستہ نہ دیا جس پر ان کے درمیان تکرار ہوئی۔تکرار کے دوران دونوں افغان شہریوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ انکی کمسن بیٹی سبرینہ فائرنگ سےمعجزانہ طور پر بچ گئی۔پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے پولی کلینک منتقل کردیا۔دوسری جانب آئی سی سی پی او ڈاکٹراکبر ناصر خان نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے کئے تین الگ الگ پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
جمعرات, جون 19
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک