لاہور : رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاق وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلے 2018 میں لاڈلہ اب معصوم کہ کر مسلط کیا جا رہا ہے ایسا نہیں چلے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاڈلے کو آرٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا گیا تھا ٗ جب لاڈلے کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ ئی تو اس نے آئین توڑا ٗ تحریک عدم اعتماد لانا کسی قسم کی سازش نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جلسے میں سا ئفر لہرا کر سیکرٹ ایکٹ کے پر خچے اڑادئے ٗ بند کمرے میں کہا گیا سا ئفر معاملے پر سیاست کرنی ہےٗ کاغذ لہرا کر عوام کو گمراہ کیا گیا ٗ سائفر چوری کرکے ملک کے ساتھ غداری کا جواب دینا پڑے گا ۔
لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ جس شخص نے آئین کی خلاف ورزی کرائی اسے معصوم کہا جارہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے بانی پی ٹی آئی پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ تم ہسپتال ٗسکول ٗ جناح ہائوس جلادو کیا معصوم ہو؟ نو مئی کے مجرم کو گڈٹوسی یو کہا جاتا ہے کیا فارن فنڈنگ کرنے والا مجرم معصوم ہے؟
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ معصومیت میں ملک کا بیڑہ غرق کر گیا ٗ نوازشریف کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے ٗ یہ تماشا اب نہیں چل سکتا عوام سب جانتے ہیں۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔