راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان مزہبی نسلی اور سیاسی کمزوریوںکو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں ٗ ہمیں ایک پرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کے لئے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کرسمس تقریبات میں شرکت کے لئےکرائسٹ چرچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیااور تہوار میں شرکت پر شکر ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جرنل عاصم منیر نے کہا کہ اسلام ہمیں امن اور دوستی کا سبق سکھاتا ہے ٗ اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے ٗ درپیش چیلنجزاور مسائل سے نمٹنے کے لئے بیان بازی اور پروپیگنڈا کی نفی کرنا ہوگی۔
عالمی میڈیا کے مطابق عیسائیت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ٗ عیسائیوں کے روخانی پیشوا پوپ فرانس نے تقریب میں شرکت کی خصوصی دعا کرائی۔
پوپ فرانس نے غزہ میں حملے بند کرنے اور کرسمس مادگی سے منانے کی اپیل کی۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز