فائرنگ کے نتیجے میں مولانا فضل الرحمان سمیت عملہ مکمل محفوظ رہا’ مولانا کے پرسنل سیکرٹری مفتی ابرار نے حملہ کی تصدیق کر دی ترجمان مولانا فضل الرحمان بڑے قافلے کے ساتھ الیکشن کمپین کے لئے جا رہے تھے کہ یار ک انٹر چینج پر قافلے پر حملہ کیا گیا۔الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گزر رہے تھے’ مولانا فضل الرحمان واقعے کے بعد اپنے آبائی گھر عبدالخیل پہنچ گئے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قابلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے’ بارہا متنبہ کر چکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملا کوئی قدم نہیں اٹھاتی’ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں’ ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔
پولیس کے مطابق مولانا فضل الرحمان محفوظ ہیں ‘ جبکہ فائرنگ مولانا فضل الرحمان پر نہیں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں
پیر, مارچ 17
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔