اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس کیلئے 7 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ کل آرٹیکل62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کل کرے گا۔کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ’ جسٹس یحیی آفریدی’ جسٹس امین الدین خان’ جسٹس جمال خان مندوخیل’ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سابقہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کے بعد آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کو پانچ سال کر د یا گیاتھا۔
مذکورہ آرٹیکل کے تحت کئی سیاست دان نااہل ہوئے ہیں جن میں نمایاں ترین سابق وزیراعظم نوازشریف’ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سمیت دیگر کئی سیاست دان شامل ہیں
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک