انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلا گھیرا کے مقدمے میں مراد سعید، حماد اظہر اور عمر ایوب سمیت 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنیکا حکم دے دیا۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عدم پیشی پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، مقدمے میں دہشتگردی کے ساتھ 302 کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔عدالت نے جن 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا ہے ان میں مرادسعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈاپور اور زرتاج گل بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی، احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات