اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ چاہے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ لڑنا پڑے’ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی متعلقہ آر او نے ٹھیک احکامات جاری نہیں کئے ‘ ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے’8 فروری کو جیت کر صرف پی ٹی آئی کی ہوگی’ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن بروقت ہوں گے’ کچھ لوگ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو اگر الیکشن سے نکالا جائے تو جمہوریت ڈی ریل اور پارلیمنٹ کمزور ہوگی’ کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے’ ہم لڑیں گے’ فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہماری پارٹی مقبول ہے’ ہم نے عدلیہ سے درخواست کی تھی کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دستیاب کریں ‘اس بار سرعام لوگوں کو روکا گیا’ مارا گیا’ کاغذات چھینے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی پورے پاکستان کی نہیں’ انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں’ مولانا کی واحد پارٹی ہے جو کہہ رہی ہے کہ الیکشن نہ ہوں’ الیکشن میں تمام سیکیورٹی انتخابات ہونے چاہیں’ ہماری دعا ہے الیکشن خوش اسلوبی سے ہوں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیوں کو الیکشن میں حصہ لینے ک بھرپور موقع ملنا چاہیے ‘جو حکومت ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں بنے گی وہ کیسے ڈلیور کر ے گی؟ جو شخص تاحیات نااہل ہے اس کا راستہ روکیں گے۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔