غزہ: اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے’ صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید180سے زائد افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا کر6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا’ خان یونس اور دیر البلاح کے اطراف میںبھی حملے جاری ہیں’ حملوں میں غزہ کی 70 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی319 افراد کو شہید کر دیا جبکہ3800 سے زائد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب سے اسرائیل کی وسطی اور جنوبی غزہ میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے رفاہ منتقل ہونے کی ہدایت کر دی’رفاہ بارڈر دنیا میں بے گھر افراد کی پرہجوم جگہ بن گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صرف9 ہسپتال آپریشنل ہیں’ باقی 17 ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی یا حملوں سے کھنڈر بن گئے ‘ فوری اتبدائی طبی امداد نہ ہونے سے زیادہ زخمی شہید ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے اب تک21800 سے زائد فلسطینی شہید اور56ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریبا23 لاکھ ہوچکی ہے۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔