لاہور: پلڈاٹ نے پاکستان کی جمہوریت اور مسائل2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی’ رپورٹ کے مطابق2023 کے آخر میں جمہوریت شدید بھنور میں پھنس گئی تھی۔ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ2024ء میں الیکشن کے اعلان سے جمہوریت میں بہتری کی امید ہے’ پلڈاٹ ننے رپورٹ میں پاکستان کی جمہوریت کو انتخابی آمریت کا نام دیا ہے’ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہوریت میں مداخلت کی اس کاحوالہ بھی دیا گیا ہے۔ پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد ہائبرڈ نظام سے چھٹکارا پا کر فعال جمہوریت کی طرف اختیارات کی منتقلی کی جائے’ مقبول سیاسی رہنما اور جماعتیں مسلسل اعتماد کے بحران کا شکار رہتے ہیں’ سیاسی رہنما مقبول پالیسیوں کے بجائے جی ایچ کیو کو مصروف رکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوج بھی سیاست سے ہٹ کر اپنے آئینی کردار کے اندر محدود نہیں ہوتی’ انتخابات میں تاخیر کا مطلب نگران حکومتوں کے قیام کو طوالت دینا ہے’ عام انتخابات2024ء اتنے ہی شفاف ہوں گے جتنے2018 میںہوئے تھے۔ پلڈاٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کمزور اور کنٹرول میںہے’ سینیٹ ‘ قومی وصوبائی اسمبلیاں عوامی مسائل کے حل کے بجائے ربڑ سٹیمپ پالیسی بناتی رہیں۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام دوراینے میں شدید دباو کا مقابلہ کیا’ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی کامیابی رہی کہ انہوں نے12 ویں جنرل الیکشن کا شیڈول جاری کرایا
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز