اسلام آباد: نئے سا ل میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے’ رواں ہفتے گرانی کی شرح میں0.81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران19اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور23اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر’ چکن’ انڈے’ پیاز’ چینی اور دالوں سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں ٹماٹر کی قیمتوں میں16.04 فیصد’ چکن کی قیمتوں میں13.98 فیصد’ انڈا3.20فیص’ دال مونگ1.68 فیصد ‘ دال چنا2.12 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں2.04 فیصد’ ایل فی جی1.19فیصد اور آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.51 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس آلو کی قیمت میں8.68 فیصد’ چائے1.29 فیصد’ کوکنگ آئل اور ویجیٹیبل گھی0.54 فیصد ‘ واشنگ سوپ0.47 فیصد’ دال ماش0.36 فیصد او ر آٹے کی قیمتوں میں0.23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اعداد و شماری میںبتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر17ہزار732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح35.33 فیصد اور17 ہزار733 روپے سے22ہزار888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے گرانی کی شرح40.20 فیصد رہی ہے۔
ہفتہ, نومبر 2
تازہ ترین
- قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضا مند ہو گیا: عطا تارڑکا دعویٰ
- ایف بی آر کو پہلے 4 ماہ میں 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا
- وزیر اعظم کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری، اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری پراتفاق
- بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، سکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
- امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات
- افغان عبوری حکومت اندرونی تنازعات کے نرغےمیں، ڈپٹی وزیر خارجہ کی تردید
- وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
- پشاورمیں8نومبرکواحتجاجی تحریک شروع ہوگی: رؤف حسن
- کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا: مریم نواز
- اسرائیل کے ایران پرفضائی حملے، پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹرز سمیت فوجی اہداف نشانہ
- پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی ازسرنوتشکیل، جسٹس منیب، جسٹس منصوردوبارہ شامل
- سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی وجہ سے پریشان ہے: طاہراشرفی