اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ہفتہ کو وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ تحریری حلف نامہ جمع کرائے جس پر متعلقہ وزارتوں کے سینئر ترین افسران کے دستخط ہوں کہ اب سے قانون کے مطابق کسی کو نہیں اٹھایا جائے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔
سپریم کورٹ کے بنچ نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کو لاپتہ افراد کے بارے میں تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔