بنوں میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیو ٹیم میریان کے علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھی’ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے 2 پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر تھے، ٹیم جیسے ہی ٹیری رام کے قریب پہنچی تو 2 دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ڈیوٹی پر مامور دونوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دوران علاج چل بسے۔
پولیس کا کہنا ہیکہ جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا جو قریبی علاقے میں روپوش ہوگیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی حملہ آور ایک گھر میں چھپا ہوا ہے’گھر والوں کی حفاظت کی خاطر احتیاط سے آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 6 اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں