راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چپڑاسی سمیت دو افراد کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایاگیا ہے۔
توشہ خانہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ میں کہا گیا ہے کہ میں نے اپنے آفس بوائے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی اور اربوں کا فائدہ حاصل کیا’ بطور وزیراعظم میں کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے آفس بوائے کا استعمال کروں’کیا ایسا ممکن ہے؟
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف چپڑاسی سمیت دو افراد کو وعدہ معاف گواہ بنایاگیا ہے ‘ کیا یہ معاشرہ امر باالمعروف پر چل رہا ہے؟ جبکہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ معاشرہ اچھائی’ برائی پر ہوتا ہے’ اچھائی ختم تو معاشرہ ختم ہو جاتا ہے۔
بانی پی ٹی آئیکاکہنا تھا کہ میں نے طاقت ور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش کی جس کی مجھے سزا دی جا رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے گزشتہ روز نااہلی کی مدت سے متعلق فیصلے پر عمران خان نے کہا کہ یہ عدالتی فیصلہ ہے جس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ اسی طرح ایک صحافی کے شیخ رشید سے اتحاد سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی سیٹ اپ فیصلہ کرے گا۔
عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ پانچ ماہ میں صرف دو مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی گئی۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز