اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے مزید126 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وسطی اور جنوبی غزہ پر شدید حملے جاری ہیں’ گزشتہ24گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں مزید126 فلسطینی شہید اور241زخمی ہوگئے۔
ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں’ فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کو قتل کیا اور پھر زمین پر پڑے نوجوانوں پر گاڑیاں چڑھا دیں۔
اس کے علاوہ طولکرم میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر وار کرتے ہوئے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا اور مزید9 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے۔
ادھر مشرق وسطی کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن نے نیتن یاہو پر غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے’ خطے میں پائیدار امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک