اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے’ سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے’ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوسکتا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سے کہناچاہتا ہوں کہ قرآن کے پانچویں پارے کی 8ویں آیت پڑھ لیں’ قرآن میں ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کرسکو۔ انہوں نے کہا کہ بلے کے کیس کی سماعت کے لئے 5 رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے’ عمران خان کا جیل میں ہونا’ پی ٹی آئی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف ہونا اس پلان کا حصہ ہے’ سب کچھ یہ بتانے کے لئے ہو رہا ہے کہ وہ قانون سے بالا تر ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ انہیں ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے’ جبکہ سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے۔
عمران خان نے پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا’ ابھی بھی دو امپائر کھڑے کئے ہوئے ہیں جن میں ایک امپائر نے نول دے دی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے6 لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی اور مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی’ ان کے سارے کیس بند ہیں’ ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واحد آدمی ہوں جس نے27 سال جدوجہد کرکے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا’ ان کو عوام کے غصے کا انداز نہیںہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی’ انہیں لوگوں کا غصہ8 فروری کو نظر آئے گا اور لوٹوں کی حالت بھی8 فروری کو نظر آئے گی۔
عمران خان نے کہا کہ آج پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے’ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی ‘ پر عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں۔
بدھ, دسمبر 4
تازہ ترین
- سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2آپریشنز، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت2شہید
- میانوالی : تھانہ چاپری میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4خوارجی مارے گئے
- عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: جیل ذرائع
- ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار، صارفین پریشان
- پی ٹی آئی کے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے اسلحہ کا استعمال نہیں کیا گیا: وزارت داخلہ
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ