چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ سیاست نہیں کرنا چاہتی بلکہ سیاسی مخالفین کو پچ سے آؤٹ رکھنا چاہتی ہے اور اکیلے کھیلنا چاہتی ہے۔
قمبر شہدادکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا کہ ن لیگ کے دباؤ میں آکر آر اوز نے چکوال، تلہ گنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور سے ہمارے بعض امیدواروں کو تیر کا نشان نہیں دیا،اس سے متعلق الیکشن کمیشن سے رجوع کر رہے ہیں ، عدالت بھی جائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی سے ہونے والے معاملے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے، اب الیکشن نزدیک نظر آرہے ہیں، الیکشن میں مقابلہ اب شیر اور تیر میں ہے۔
اس سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست جمہوری نہیں رہی، وہی پرانی سیاست ہے جس کا سب کو علم ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور انہیں ناکام بنائے گی، جن کی غلط فہمی ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے ان کا نقصان ہوگا، جنہوں نے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی انہیں نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی جماعت کو اس کے انتخابی نشان سے محروم کیاجائے، پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن درست طریقے سے نہیں کرایا، قاضی فائز عیسی جب سے چیف جسٹس پاکستان بنے قانون پرعمل درآمدکرکے فیصلے دیتے ہیں، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ پر سارا ملبہ ڈالنا نا انصافی ہے ، پی ٹی آئی کارکن عدلیہ کے بجائے اپنے اندر دیکھیں کہ خامیاں کہاں ہیں
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات