تیمرگرہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اور عوام بیدار ہوچکے ہیں۔ تیمرگرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن التواء سے متعلق سینیٹ قرار دادوں کی کوئی اہمیت نہیں’ ان قرار دادوں سے ایوان کا وقار مجروح ہوا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ استحکام اور امن کا راستہ پولنگ اسٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں’ اشرافیہ کو عوام کی حکمرانی ڈراؤنے خوا ب کی طرح لگتی ہے مگر خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اور عوام بیدار ہوچکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آکر مہنگائی کا خاتمہ کرے گی اور سود پر پابندی لگا کر معیشت سنوارے گی۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔