لاہور: مسلم لیگ ن نے ملک کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔
مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا’ اجلاس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی شرکت کی’ ملکی معاشی مسائل کے حل کے لئے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے’ ٹیکس اصلاحات’ توانائی کے بحران کا خاتمہ’ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کر لئے گئے’ زراعت’صنعت’ آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار کر لئے گئے’ سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی’ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پالیسی نکات بھی مرتب کر لئے گئے۔
زرعی مقاصد کے لئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی’ گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہے’ تعلیم’ صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کر لی گئیں’ قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا ہے’ شرح سود میں کمی لانے’ بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کر لئے گئے۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک