برطانیہ نے عالمی تنظیم حزب التحریر کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی کاکہنا ہے کہ حزب التحریر دہشت گردی کی حمایت کرنے والی یہود مخالف تنظیم ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق حزب التحریر کو دہشت گرد قرار دینے کے حکومتی فیصلے کی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے آج پارلیمنٹ میں حزب التحریر کو دہشت گردی ایکٹ2000 کے تحت کالعدم قرار دینے کا مسودہ پیش کر دیا ہے۔
پارلیمنٹ کی جانب سے پابندی کی توثیق کے بعد19 جنوری2024ء سے برطانیہ میں حزب التحریر قانونی طور پر کالعدم ہو جائے گی جس کے بعد برطانیہ میں اس تنظیم کی تمام تر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور اس سے کسی بھی قسم کے تعلق پر سزا اور جرمانے کا اطلاق ہوگا۔
حزب التحریر برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک سمیت دنیا کے32 ممالک میں سرگرم ہے جب کہ پاکستان’ بنگلہ دیش’ مصر’ جرمنی سمیت متعدد وسطی ایشیا اور عرب ممالک میں اس تنظیم پر پابندی عائد ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پابندی کا فیصلہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں وزراء کی حزب التحریر پر تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔