پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام کو نقصان ہوگا۔
بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ایک بار پھر یونٹ بنانے کی سازش ہوئی، ہم نے اس سازش کو ناکام بنایا اور امیر المومنین بننے کی سازش کو بھی ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ان تمام قوتوں کا مقابلہ کیا جو عوام کے حقوق پر حملہ کرنا چاہتی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ اگر 8 فروری کے الیکشن میں ایک بار پھر کسی شخص کو ہم پر وزیر اعظم مسلط کیا گیا تو اس کا نقصان عوام برداشت کریں گے۔ میرا پیغام اور منشور ڈیلیور کرنا ہے، پی پی کو کامیاب کر کے ایسی حکومت بنائیں جو عوام کی حکومت ہو، پرانے سیاستدانوں کی پرانی سیاست کی حکومت نہیں۔
انتخابی نشان کیس میں چیف جسٹس نے سیاسی نہیں قانونی فیصلہ دیا، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم آپ کے لیے سوچتے ہیں، کام اور قربانی صرف آپ کے لیے کرتے ہیں، باقی سیاستدان صرف اپنے لیے سوچتے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ایک طرف معاشی بحران ہے تو دوسری طرف سیاسی بحران ہے۔ افغانستان کے حالات کا خمیازہ پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں۔ فیصلوں کا کیا اثر ہوتا ہے، ان فیصلوں کی وجہ سے پاکستان میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ معاشرے میں نفرت اور تقسیم کی سیاست چل رہی ہے، یہ غیبت کی سیاست سے شروع ہو کر ذاتی دشمنی کی سیاست تک جا پہنچی ہے۔ ہم سر اٹھانے والی دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے اور ملک کو آئینی اور سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نکالیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں، ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔