چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شیر عوام کا خون چوستا ہے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور اس کا راستہ روکیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 8 فروری کو عوامی حکومت بنانے کے لیے ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی راج قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑ رہی ہے اور مہم چلا رہی ہے۔ ایک آدمی چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے پاس کوئی منشور نہیں ہے۔ ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہیں غریب عوام کی فکر نہیں، انہیں صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جب بھی اس شخص کو ان پر مسلط کیا گیا پاکستان کے عوام کو نقصان پہنچایا گیا۔ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے۔ انہیں چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور ان کا راستہ روکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا معاشی مسائل کا حل ہے، حکومت ملی تو غریب عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دوں گا، 20 لاکھ ریڈی میڈ گھر بنا رہے ہیں۔ متاثرین سیلاب، بے نظیر انکم سپورٹ میں اضافہ اور غریبوں کو بلاسود قرضے دیں گے، حکومت میں آئے تو کسانوں کو ہاری کارڈ دیں گے۔
ہفتہ, نومبر 2
تازہ ترین
- قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضا مند ہو گیا: عطا تارڑکا دعویٰ
- ایف بی آر کو پہلے 4 ماہ میں 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا
- وزیر اعظم کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری، اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری پراتفاق
- بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، سکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
- امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات
- افغان عبوری حکومت اندرونی تنازعات کے نرغےمیں، ڈپٹی وزیر خارجہ کی تردید
- وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
- پشاورمیں8نومبرکواحتجاجی تحریک شروع ہوگی: رؤف حسن
- کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا: مریم نواز
- اسرائیل کے ایران پرفضائی حملے، پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹرز سمیت فوجی اہداف نشانہ
- پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی ازسرنوتشکیل، جسٹس منیب، جسٹس منصوردوبارہ شامل
- سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی وجہ سے پریشان ہے: طاہراشرفی