اتوار, ستمبر 8

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ آفیسر(آر او) اور اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ریٹرننگ افسر اور اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، لہذا عدالت اپیلٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور اور میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اپیل کی تھی، آر او اور اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 122 اور این اے 89 سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

Leave A Reply

Exit mobile version