راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جو سماں ہوگا وہ کچھ اور ہوگا’ نواز شریف کا نام الیکشن تک ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تودوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قرآن پاک میں ہے جو معاشرے امر باالمعروف و نہی عن المنکر پر نہیں چلتے وہ تباہ ہو جاتے ہیں’ قرآن میں یہ بھی ہے کہ منافق بدی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور ا چھائی کے خلاف جاتے ہیں ‘ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو اٹھا اٹھا کر سافٹ ویئر اپڈیٹ کیا جاتا ہے یہ سافٹ ویئر اپڈیٹ کے اسپیشلسٹ بن چکے ہیں’ ویگوڈالا اٹھا کر لے جاتا ہے اس کے بعد تپا چلتا ہے کہ بندے کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا۔پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی تمام قیادت کو اڑا دیا۔ فلیٹس کیوں نہیں پوچھے جاتے؟ نواز شریف، مریم نواز اور زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں، ان سے پوچھا کیوں نہیں جا رہا؟عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا ہے، جب ہمارے امیدوار انتخابی مہم کے لیے نکلتے ہیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر کٹ جاتی ہے، ان کی تمام تر توجہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوچکے ہیں، خارجہ پالیسی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا، پلان سی نہیں بتا سکتے ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ مجھے وہیل چیئر سے بائیو میٹرک کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور نواز شریف کی بائیو میٹرک ایئرپورٹ پر کی گئی، پاکستان کی بہتری سیاسی استحکام میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جیل میں موبائل فون سے آزاد ہوا ہوں، مجھے آرام اور ورزش کا وقت ملتا ہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ غلام بننا چاہتے ہیں یا آزاد قوم، یہ جنگ آزادی کی جنگ ہے۔ کیا ہمیشہ طاقتور کے غلام رہنا ہے، میں زندہ رہنے تک لڑوں گا، غلامی قبول نہیں کروں گا۔ نواز شریف کیوں خاموش ہے کیونکہ اس نے غلامی قبول کر لی ہے۔عمران خان نے کہا کہ این آر او کے لیے پی ڈی ایم میں متحد تھے، این آر او لینے والوں سے ہمارا کسی قسم کا اتحاد نہیں ہو سکتا، میں پاناما پیپرز میں نہیں پکڑا گیا، مجھ پر توشہ خانہ کا کیس بنا ہے۔ میں جیل میں بیٹھ کر بھی یہی کہتا ہوں کہ کڑے احتساب اور قانون کی حکمرانی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ 8 فروری کو جو منظر نامہ ہوگا وہ کچھ اور ہوگا۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز