اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے اور انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جسے نگراں حکومت احسن طریقے سے نبھائے گی، عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کیے ہیں، انتخابات سے قبل قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، انتخابات کے دوران بین الاقوامی مبصرین بھی پاکستان آئیں گے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، ہم آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، معاشی اشاریوں کو درست سمت میں لے جانے کے لیے معاشی اصلاحات ضروری ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، علاقائی صورتحال میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، چین کے ساتھ ہمارے سٹریٹجک تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔غیر قانونی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جو بھی پاکستان آئے گا وہ قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہوگا۔نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، غیر قانونی غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
اتوار, فروری 16
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق