کراچی: ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان نے پروازوں کی کڑی نگرانی شروع کردی۔
پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی کڑی نگرانی شروع کردی۔ اس سلسلے میں مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
حالیہ صورتحال کے پیش نظر مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کو مغرب سے پاکستان کی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی کڑی نگرانی کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔ اس سے قبل مغرب سے پاکستان آنے والی پروازوں کی کبھی سخت نگرانی نہیں کی جاتی تھی۔ اس کے باوجود پاکستان اور ایران کی فضائی حدود تجارتی پروازوں کے لیے کھلی ہیں۔ ایئر ٹریفک کنٹرول(اے ٹی سی)کو ابھی تک ایران کے لیے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ایران اور پاکستان کے درمیان کمرشل پروازیں بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں ہے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق