اسلام آباد: ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو دفتر خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ روز سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی مختصر پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور ایرانی سفیر بھی فی الحال پاکستان نہیں آرہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام سفارتی دورے ملتوی کر دیے ہیں اور پاکستان نے ایرانی حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا تھا کہ چابہار میں پاکستان ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق