بھارت نے افغانستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ‘ڈبل سپر اوور’ میں شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم نے روہت شرما اور رنکو سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ روہت 69 گیندوں پر 121 اور رنکو سنگھ 39 گیندوں پر 69 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔روہت شرما کی یہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری تھی ، وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر ہیں۔
بھارت کے 212 رنز کے جواب میں افغانستان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے 50، 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اختتامی اوورز میں گلبدین نائب کے 23 گیندوں پر 55 رنز کی بدولت افغان ٹیم میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن میچ جیت نہ سکی۔
میچ کا فیصلہ ہونے کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے ایک اوور میں 16 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے بھی سپر اوور میں 16 رنز اسکور کیے اور سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔سپر اوور ٹائی ہونے کے بعد دوبارہ سپر اوور کروایا گیا، جس میں اس بار بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 11 رنز بنائے۔
دوسرے سپر اوور میں 12 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان ٹیم صرف ایک ہی رنز بناسکی اور یوں بھارت نے افغانستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈبل سپر اوور کے بعد شکست دی اور سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک