اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی یا درمیانی بارش جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور پہاڑی رہنے کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ رہے گی، پوٹھوہار ریجن اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، شمالی علاقہ جات میں شدید سردی، جب کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا، پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہا۔ شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں ہے۔ .جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لیہ میں درجہ حرارت منفی 12، سکردو منفی 7، کالام منفی 6، گلگت، گوپس، استور منفی 5، راولاکوٹ منفی 4، قلات اور دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہو چکا ہے
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے