اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کردی۔
ایرانی سفارتکار سید رسول موسوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمسائیگی کے اچھے تعلقات کے لیے پرعزم ہیں، برادر ممالک کے تعلقات میں تناؤ لانے کی اجازت نہیں دیں گے’، ایرانی پاکستانی حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان تفریق کرتا ہے۔
ایرانی اہلکار کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری رحیم حیات قریشی نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران مثبت بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں گے، دہشت گردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، ایران مشترکہ چیلنجز کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر میدان اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
منگل, جون 24
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک