اسلام آباد: عدالت نے نکاح نامہ کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں بشری بی بی عدالت پہنچیں۔
اس موقع پر ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ پوری ضلعی عدلیہ اڈیالہ جیل میں موجود ہے۔ آج انہوں نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روک رہے ہیں، کیا کیس بتا دیا ہے؟
وکیل نے کہا کہ اگر ان کا بیان مان لیا جائے تو شادی 48 دن بعد ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عام طور پر عدت کتنی ہوتی ہے جس پر وکیل نے کہا کہ عام طور پر 90 دن کی مدت ہوتی ہے لیکن تقی عثمانی صاحب نے وضاحت کردی۔ عدت کی مدت کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ فرض کریں اس حوالے سے سپریم کورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہے، قانون کے مطابق عدت کے دوران نکاح ہو جائے تو بعد میں ریگولر ہو جاتا ہے۔ اگر نکاح رسمی نہیں ہے تو اس میں کیا جرم ہے؟ آپ نے اس درخواست میں کیا چیلنج کیا ہے؟وکیل نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جاری سمن کو چیلنج کیا ہے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 25جنوری تک ملتوی کردی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر خاور مانیکا کو نوٹس جاری کردیا۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق