لیاقت پور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کا جوش وجذبہ دیکھ کر دوبارہ گھر میں نہ چھپ جائے۔
انہوں نیلیاقت پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے باقی پارٹیوں کو کوئی فکر نہیں کہ عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے آپ کی فکر ہے میں آپ کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، فیصلہ کیا ہے کہ 17 وزاتیں ختم کر کے 3 سو ارب روپے آپ پر خرچ کروں گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا آپ کے ٹیکس کا 15سو اشرفیہ کو سبسٹدی دی جاتی وہ میں عوام پر خرچ کروں گا، غربیوں کو مفت بجلی دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے مجھے منتخب کیا تو میں اپنے منشور کے 10 نکات پر عمل درآمد کروں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو مالکانہ حقوق دینا شروع کیے ہیں، ہم بے نظیر کسان کارڈ لے کر آئیں گے اور کسانوں کی اس سے مدد کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ آپ نے نوجوانوں کے پاس جانا ہے کہ آپ تیر پر مہر لگائیں ، میں یوتھ کارڈ کے ذریعے ان کی امداد کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹا پروگرام شروع کروں گا، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بھوک اور مہنگائی سے ہے، 8 فروری کو آپ نے تیر پر ٹھاپہ لگا کر اسے جتوانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں دو سیاسی جماعتیں شریک ہیں، ایک قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی ہے تو دوسری مرحوم ضیاالحق کی مسلم لیگ ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی عوام کا ساتھ دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی غریب، کسان، مزدور کی جماعت ہے اور دوسری جماعت وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، تین دفعہ وزیراعظم بن کر آپ کا خون چوسا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، اب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور چوتھی بار آپ کا خون چوسے گا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلی بار اس کو وزیراعظم بنایا گیا تو وہ انہی کے ساتھ لڑ پڑے جنہوں نے اس کو وزیراعظم بنایا تھا، اس میں آپ کا اور ملک کا نقصان ہوا، دوسری دفعہ اس کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ مسلط کیا لیکن پھر بھی انہی کے ساتھ ٹکرائے جنہوں نے اس کو دو تہائی اکثریت دلوائی تھی، پھر حکومت ختم اور نقصان آپ کا ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ تیسری دفعہ وہی ناکام شخص کو ایک بارت پھر مسلط کر کے دو تہائی اکثریت دلوائی اور وہ پھر انہی لوگوں سے ٹکرائے جنہوں نے ان کو مسلط کیا تھا، اب اگر یہ کسی نہ کسی طرح چوتھی بار بن جاتا ہے تو اس نے یہی کام شروع کرنا ہے ، وہی رونا دھونا شروع کرنا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ