خانیوال: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ سیاست میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، مسلم لیگ میدان چھوڑ کر بھاگی نہیں ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اندازاہ نہیں تھا خانیوال والے سردی کو بھی مات دے دیں گے، خانیوال نے ہمیشہ شیر کا ساتھ دیا ہے، خانیوال والوں نے شیر کے علاوہ کسی کو گھسنے نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی اس بیٹی نے بھی مشکل کا سامنا کیا، مجھے ماں کی موت کی خبر اڈیالہ جیل میں دی گئی، نہ میں نے اپنے باپ کا سر جھکنے دیا اور نہ عوام کا، عوام کا سمندر بتا رہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ نہیں ہے۔مریم نوازنے کہا کہ کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ 9 مئی کو ریاست پر حملہ کرو، کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ پارٹی الیکشن ٹھیک نہ کروائیں، کیا نواز شریف نے کوئی جھوٹا انٹرا پارٹی الیکشن کروایا؟ مشکلات کے باوجود ہم میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف تم سے انتقام نہیں لے رہا، نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا، آج جو نوجوان جیل میں ہیں ان کو تم نے 9 مئی کو حملہ کرنے کی ترغیب دی تھی۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے ایک کونے سے دوسرے کونے نواز شریف کے ترقیاتی کاموں کے نشان ہیں، 8 فروری کو گھر میں کسی نے نہیں رہنا، آپ نے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔
مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر بتاتا ہے مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کو 2018 کیانتخابات میں دھاندلی سے ہرایا گیا، ہر جگہ دھاندلی تھی لیکن خانیوال نے صرف شیر کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ(ن) لیگ کا کوئی بھی جلسہ ہو عوام کا جم غفیر بتاتا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں،(ن) لیگ کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں، یہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں،(ن) لیگ نے ہر جھوٹے مقدمے کا سامنا کیا لیکن کوئی نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں بھاگا۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق