راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 90فیصد فوجی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے جنرل (ر) باجوہ نے مجھ سے کہا ساری فوج تمہارے ساتھ ہے، باجوہ کے فیصلوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا لیکن فوج کا اس میں قصور نہیں۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف انتخابی مہم چلانے کے لیے نکلا ہے بتائیں 16 ماہ تک کن ریلو کٹوں کی حکومت تھی؟ 16 ماہ میں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا، 15 لاکھ پروفیشنل ملک چھوڑ کر چلے گئے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بیرونی خسارہ تھا جو یہ چھوڑ کر گئے۔
عمران خان نے کہا کہ اعظم خان نے عدالت میں سچ بولا ہے اعظم خان کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے کے لیے 140 دن پاس رکھا گیا سائفر کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اور کیبنٹ کے سامنے رکھا گیا تھا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سائفر کی مذمت کی تھی، سائفر دفتر خارجہ میں موجود رہتا ہے صرف اس کا مفہوم دیا جاتا ہے اور نو اپریل کی کابینہ میٹنگ میں سائفر کو ڈی کلاسیفائی کردیا گیا تھا۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے 90 فیصد فوجی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی آدمی ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہوتا ہے پی ڈی ایم سے بھی ہماری کمیٹی نے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی تھی پی ڈی ایم نے کہا تھا کہ جسٹس بندیال کے ہوتے ہوئے الیکشن نہیں کروائے جا سکتے کسی کو اندازہ نہیں کہ اٹھ فروری کو کیا ہونے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کسی مارشل لا کی نرسری میں نہیں پلا، ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے ہر روز عوام کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے آٹھ فروری کو لوگ اپنا غصہ نکالیں گے اور ان کو بڑا دھچکا لگے گا، جج ہمایوں دلاور کا میچ فکس تھا اس کا دیا گیا فیصلہ معطل ہوگیا پھر بھی مجھے نااہل کر دیا گیا۔
خاور مانیکا کی جانب سے عدت میں نکاح کی درخواست اور مقدمہ چلانے پر عمران خان نے کہا کہ عدت کیس میں جو کیا گیا ایسا میں نے کسی ملک میں اسٹیبلشمنٹ کو کرتے نہیں دیکھا، خاور مانیکا کمزور
انہوں نے کہا کہ ریلو کٹے کی کچھڑی پک رہی ہے تاکہ کنٹرولڈ پارلیمنٹ ہو، میری سب سے بڑی غلطی کمزورحکومت لینا تھا، کمزور حکومت کے بجائے مجھے پھر سے انتخابات کروانے چاہیے تھے، انتخابات کے بعد کمزور اتحادی حکومت سے بہتر ہوگا اپوزیشن میں بیٹھوں۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں معیشت کا حل ہینگ پارلیمنٹ اور کمزور حکومت نہیں کرسکتی، اصلاحات اوربہتری صرف تگڑی حکومت ہی کرسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں، مذاکرات کیلئے تیارہوں، اس سے قبل پی ڈی ایم سے بھی 3 رکنی کمیٹی نے مذاکرات کیے تھے، پی ڈی ایم نے شرط رکھی عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن ہوں، عمرعطا بندیال کی شرط کی وجہ سے مذاکرات آگے نہ بڑھے۔
ان کا کہنا تھاکہ تاریخ کا برا ترین دور پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت تھی، معیشت اس قابل نہیں کہ پڑوسی ممالک آپس میں لڑائی کریں، سنگاپور میں انصاف ہے، استحکام ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت نے گروتھ ریٹ 6 اعشاریہ 7 فیصد پر چھوڑا جو انہوں نے صفر کر دیا، ہمارے دور میں مہنگائی 12 اعشاریہ چار فیصد تک گئی جو یہ 38 فیصد تک لے گئے، ہمارے دور میں دہشت گردی نیچے آئی ، افغان صدر اشرف غنی کی حکومت سے ہمارے اچھے تعلقات تھے لیکن ن لیگ حکومت نے آکر افغانستان سے بھی تعلقات تباہ کر دیے ان کی فارن پالیسی کی وجہ سے پاکستان تنہا ہو گیا۔
عمران خان نے کہا کہ ایران نے پاکستان میں حملہ کرکے غلط کیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ایران کا دشمن اسرائیل کوشش کرے گا کہ ہمارے تعلقات خراب ہوں پاکستان کی معیشت اس وقت بیٹھی ہوئی ہے ان حالات میں ہمیں تنازعات میں نہیں پڑنا چاہیے ہم سایوں کو بدل نہیں سکتے، ہم نے ہندوستان سے بھی دوستی کی پوری کوشش کی تھی افغانیوں کو نکال کر ہم نے نفرت کو بڑھایا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ریلو کٹوں کی کھچڑی کا مقصد کنٹرول پارلیمنٹ بنانا ہے 19 مارچ سے کہہ رہا ہوں کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں میں نے حکومت بناکر غلطی کی مجھے دوبارہ الیکشن میں جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت سے بہتر ہوگا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گندے الیکشن سے ملک میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا اقتصادی خسارے کی کمی اور قانون کی بالادستی کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔
بدھ, دسمبر 4
تازہ ترین
- سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2آپریشنز، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت2شہید
- میانوالی : تھانہ چاپری میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4خوارجی مارے گئے
- عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: جیل ذرائع
- ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار، صارفین پریشان
- پی ٹی آئی کے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے اسلحہ کا استعمال نہیں کیا گیا: وزارت داخلہ
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ