تل ابیب: اسرائیل نے مبینہ طور پر غزہ میں ایک یونیورسٹی کو نشانہ بنایا اور ایک کیمپس بمباری سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بمباری سے تباہ ہونے والی یونیورسٹی کی عمارت کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی دیواریں گر چکی ہیں اور چھتوں پر بڑے سوراخ نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیوز میں یونیورسٹی کی عمارت کو خالی دیکھا جا سکتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کیمپس میں تدریس اور سیکھنے کا عمل جنگ کے آغاز سے ہی معطل ہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر اسرائیلی فوج کی گیواتی بریگیڈ نے حملوں میں ٹینک فائر اور فضائی مدد استعمال کرتے ہوئے حماس کے درجنوں جنگجوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ الامال اسپتال کے قریب توپیں اور میزائل داغے گئے۔ غزہ کی وزارت صحت نے ان حملوں میں 77 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ڈیوڈ ملر نے ناکافی معلومات کی وجہ سے اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تاہم کہا کہ انہوں نے اسرائیل سے ویڈیو کی وضاحت طلب کی ہے۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز