غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے مزید 142فلسطینی شہید اور 278زخمی ہو گئے ہیں۔ 7اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 987 سے تجاوز کر گئی ہے۔
غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 77 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ الامال اسپتال کے قریب بھی شدید فائرنگ کی گئی۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں 12 خاندانوں کا قتل عام کیا۔
حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں میں وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔ کم از کم 400,000 شہری وبائی امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے 60 ہزار حاملہ خواتین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور وہاں قحط اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچے پیدا ہوئے۔دوسری جانب غزہ میں 8 روز کے مسلسل بلیک آٹ کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ادھر اسرائیل نے غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے، صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا اور فلسطینی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری پر تبادلہ خیال کیا۔اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی جنگی جنون میں مبتلا حکومت کے گرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق