لاہور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی، میں کہتا ہوں الیکشن سے 3 دن پہلے مجھے چھوڑ دیں اور صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں تمام تحائف کا اندازہ دبئی میں ایک بھارتی شہری کی چھوٹی دکان سے لگایا گیا تھا، سارا کیس اسی گواہ پر تھا جس پر آج جرح ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 1.80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کو بڑھا کر 300 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، تحائف کی قیمت صاحب کو خوش کرنے کے لیے بڑھائی گئی ہے۔ اوپر بیٹھے کرنل صاحب سن رہے ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا جب کہ عدالت کا فیصلہ معطل کر کے سزا یافتہ نواز شریف کو کلیئر کر دیا ہے، میری نااہلی کے خلاف اپیل اور انسانی حقوق کے لیے دائر درخواست کی سماعت نہیں ہو رہی، یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ہمارے امیدوار گرفتار کیا جا رہا ہے.
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود 4 روز سے تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیاجا رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر ایک بھگوڑا مسلط کیا جا رہا ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے، لیکن آخری گیند تک لڑیں گے، 5 اگست کے بعد نریندر مودی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، ابھی نندن کے معاملے پر بھی مودی کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی یہ سب جھوٹ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جو پی ٹی آئی چھوڑے گا اس کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائے گا، پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ہے، اسی لیے یہ جماعت اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ٹوٹ رہی، الیکشن ہوتے ہی لوگ پی ٹی آئی میں آجائیں گے۔ .
پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ میں سیاستدان ہوں، سیاست کروں گا، ہاتھ میں بندوق نہیں رکھوں گا، عزت، ذلت، زندگی، موت، رزق، اقتدار سب اللہ دیتا ہے’ الیکشن کمیشن کا میچ پہلے سے فکس تھا اس لئے ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے کو التوا دیا جاتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن پر سوال نہیں اٹھا سکتا، ابھی تک کوئی اطلاع نہیں کہ نئے انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے یا نہیں۔ صدر نے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
عمران خان نے کہا کہ سنا ہے نواز شریف نے لیہ کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے ان کے جلسے نہیں جلسیاں ہو رہی ہیں’ میں کہتا ہوں کہ الیکشن سے تین دن قبل مجھے چھوڑ دیں اور صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک پلان اللہ بناتا ہے اور ایک پلان بندہ بناتا ہے لیکن ہوتا وہی ہے جو اللہ کا پلان ہوتا ہے۔ میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کروں گا۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ