اسلام آباد: ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی کنڑ میں ایک مدرسے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔
یہ تقریب کنڑ کے مدارس، مدرس الحجرا والجہاد اور جامعہ منبہ الاسلام میں منعقد ہوئی، جب کہ اس تقریب میں دہشت گرد عظمت لالہ اور مولوی فقیر کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔
تقریب میں کئی افغان رہنماں نے بھی شرکت کی۔افغان طالبان کے ترجمان کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے نہیں ہیں جب کہ یہ واقعہ تحریک طالبان پاکستان کی افغانستان میں موجودگی کا واضح ثبوت ہے۔
ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے جس سے افغان حکومت اچھی طرح واقف ہے۔افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے اور خطے کو دہشت گردی سے نجات دلائے۔ افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی بڑی وجہ افغان طالبان کی طرف سے ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی ہے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق