لاہور: لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم ہزاروں کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے، مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقے میں مریم نواز شریف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
پی پی اور این اے 119 کے چیئرمین، وائس چیئرمین، چیئرمین زکو کمیٹی، پارٹی عہدیداران اور سینکڑوں ساتھیوں نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھی 25 جنوری کو ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے جب کہ مریم نواز شریف بھی 25 جنوری کو جلسے میں شرکت کریں گی۔
مریم نواز شریف نے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ترقی کے کارواں میں شامل ہو چکے ہیں، 2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثر پورا پاکستان دیکھے اور محسوس کرے گا۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا