مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے رو رہی ہیں، سیاسی مخالفین کو رلانے والوں کے پیدا کردہ مسائل سے آج پورا پاکستان رو رہا ہے، پوری دنیا نواز شریف کی ترقی کی مثالیں دیتی ہے۔ لاہور کی ترقی کی مثالیں دی گئیں لیکن اب وہی لاہور گندگی کا ڈھیر بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمت کے نشان پورے پاکستان، پنجاب اور لاہور میں ہیں۔ خدمت کرنا مشکل کام ہے لیکن اس امتحان میں صرف نواز شریف اور شہباز شریف ہی ٹاپ پر آئے۔ لوگ جانتے ہیں کہ کام کس نے کیا۔ کس نے سیاسی انتقام لیا، کس نے جھوٹ بولا۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پر بہت برا وقت آیا لیکن کوئی بڑا یا چھوٹا لیڈر، کارکن یا کونسلر پیچھے نہیں رہا۔ مسلم لیگ (ن) ایک خاندان نہیں، خون کے رشتوں سے زیادہ جڑی ہوئی ہے، کارکن آپس میں قریبی بھائیوں کی طرح ہیں۔ گزشتہ روز کارکن گاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے، زخمی کارکن کو فون کرکے خیریت دریافت کی، زخمی بچے نے کہا کہ نواز شریف کی جان بھی حاضر ہے اور یہ ہمارے کارکنوں کا جذبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا مستقبل اور ترقی نواز شریف سے جڑی ہے، نواز شریف کو باہر نکال دو، ملک میں بربادی کے سوا کچھ نہیں بچے گا، جب کہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں ہر منصوبہ اور ہر کام میرٹ کی بنیاد پر ہوا۔
مریم نواز نے کہا کہ پانی، بجلی اور گیس سمیت عوام کا ہر مسئلہ حل کریں گے۔ انہوں نے اگلے پانچ سال عوام کی خدمت کا ایجنڈا بنایا ہے۔ کارکن میرے بھائی اور بازو بن کر باہر نکلیں۔ نواز شریف کا ساتھ دیں۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔