آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن عامہ کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب وفاقی دارالحکومت کی 4 بڑی جامعات کو سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اکبر ناصر خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجوں کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں، بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن عامہ کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس وقت غیر قانونی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے، کچھ لوگ جو اس طرح کا اجتماع کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم انہیں آگاہ کرتے رہتے ہیں کہ ملکی حالات کے پیش نظر ایسا کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ تاہم انہیںسیکورٹی فراہم کرتے ہیں.
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد کی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ آپ کسی خوف کی وجہ سے سکول، کالج یا اپنی زندگی میں کوئی تبدیلی کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ اپنے اردگرد کا خیال رکھیں اور پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں اور پولیس آپ کی جانفشانی سے خدمت کرتی رہے گی تو ایک محفوظ ماحول ہوگا جس میں انتخابات اچھے طریقے سے کرائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ہمیں کوئی بھی معلومات ملے گی جس میں ہمیں آپ کے مزید تعاون کی ضرورت ہے، ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس وقت ایسی کوئی صورتحال نہیں جس سے معمولات زندگی متاثر ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر ضروری اقدامات سے گریز کریں۔
جمعرات, دسمبر 26
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی