پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرسکتی ہے۔
ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت اور تاریخی معاشی بحران سے گزر رہا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، معاشرے میں تقسیم پھیل رہی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے، نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے منشور کے ساتھ پورے ملک کا دورہ کر رہا ہوں، گالی گلوچ اور نفرت کی سیاست ہمارے منشور میں نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں موقع ملا تو خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے، کسان کارڈ لائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں کسانوں کو فصل کی قیمت ملے گی، نقصان ہوا تو فصل میں چھوٹے کسانوں کو رقم دی جائے گی۔ بے نظیر لیبر کارڈ کے ذریعے تمام سہولیات فراہم کریں گے، جب کہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ آرہا ہے۔
ہفتہ, مئی 10
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔