مانسہرہ:مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں۔
مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 2013 کے بعد آج مانسہرہ آیا ہوں، یہاں کچھ نہیں بدلا۔انہوں نے شرکا جلسہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ میرے بغیر اداس تھے؟ میں تم سے زیادہ اداس تھا، ان لوگوں نے مجھے تم سے چھین لیا، میں تمہیں دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ملک کے حالات دیکھ کر خوش نہیں ہوں
نواز شریف نے کہا کہ عوام کا جوش و خروش دیکھ کر کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہوگی، میں وزیراعظم بننے نہیں آیا، الیکشن لڑنے آیا ہوں، ملکی حالات دیکھ کر خوش نہیں ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 10 سال حکومت کرنے والوں نے کیا کیا؟ کیا انہوں نے خیبرپختونخوا نیا پاکستان بنایا؟ جو کہتے ہیں کہ نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں کیا کیا ہے وہ موٹروے پر جا کر دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
میاں نواز شریف نے حکومت ملنے پر مانسہرہ ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو آج مانسہرہ میں ایئرپورٹ اور میٹروبس ہوتی، اگر میری حکومت ہوتی تو مانسہرہ میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا، موٹروے ہم نے بنائی اور جب تیار ہوئی میں جیل میں تھا۔
کراچی تک موٹر وے بنانے کا منصوبہ تھا لیکن سکھر تک رک گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی، ان ظالموں نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔
نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اور آپ مل کر خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں، میں نے کہا کہ ان کے پاس عددی اکثریت ہم سے زیادہ ہے، اس لیے ان کا حق ہے۔
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات