آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ و پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرنس کیس کی سماعت میں 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، سابق سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم سمیت 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں ستمبر 2022 کو ریٹائر ہوا، میری ریٹائرمنٹ تک سائفر کی کاپی وزارت خارجہ کو واپس نہیں ملی۔
سہیل محمود کے بیان کے دوران شاہ محمود قریشی نے پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مداخلت پر اعتراض اٹھایا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریری بیان ان کے سامنے ہے، گواہ جانتا ہے کہ کیا بیان دینا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ ایماندار آدمی ہیں، ان کا احترام کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے پراسیکیوٹر جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو تحریری فیصلہ لے کر سنائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ استغاثہ کو گواہ کے بیان میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، پراسیکیوٹر گواہ کو کیک کا ٹکڑا دینے سے گریز کرے۔
پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے استفسار کیا کہ کیا میں نے کوئی گمراہ کن سوال کیا؟
شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ اگر استغاثہ متوازن طریقے سے چل رہا ہوتا تو کیا ہائیکورٹ دو بار کیس کی کارروائی کو کالعدم قرار دیتی؟
شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر عدالت نے پراسیکیوٹر رضوان عباسی کو گواہ کے بیان کے دوران مداخلت سے روک دیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے