مانسہرہ: مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو آج تکلیف میں ہیں انہیں کوئی بددعا نہیں دیناچاہتی۔مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملین ٹری سونامی کا نعرہ لگا کر آئے وہ پہلے سے لگائے گئے درختوں کی لکڑیاں بیچ کر چلے گئے، خیبرپختونخوا تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اورچل دئیے ۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ اس شخص نے آپ کا بھلا نہیں سوچا، پشاور میٹرو بس کم چلتی ہے اور جلتی زیادہہے ، 10 سال خیبرپختونخوا پر حکومت کرنے والے ایک اسپتال، ایک اسکول، ایک میٹرو بس دکھا دیںجو یہاں کے لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بدترین مخالفین صرف سیاسی مخالفین ہی نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے’ کیا یہ خیبر پختونخوا کا کلچر ہے کہ جلسوں میں خواتین پر آوازیں کسو’آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں، میں انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی ‘لیکن اعمال آدمی کو بہت دور چھوڑ دیتے ہیں، عمر بھر اس کے پیچھے قبر تک چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف مانسہرہ اور ہزارہ سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف کی مانسہرہ سے محبت کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے کیپٹن(ر) صفدر کو آپ کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے’اگر نواز شریف کو نکال دیں توملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز