اسلام آباد: شوکت عزیز صدیقی کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ جواب میں انہوں نے شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات کو بے بنیاد من گھڑت قرار دیا ہے۔
جنرل (ر) فیض حمید کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عدلیہ پر اثر انداز ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی شوکت عزیز صدیقی سے رابطہ نہیں کیا، ان سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی نواز شریف کی اپیلوں پر بات کی۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر میں اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا۔
بقول فیض حمید (انہوں نے) کبھی نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت رائیگاں جائے گی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اور بعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہے۔
ادھر سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کانسی نے بھی سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ اپنے جواب میں جسٹس (ر) انور کانسی نے شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ بریگیڈیئر (ر) عرفان رامے کا جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے جس میں انہوں نے شوکت عزیز صدیقی اور ان سے ملاقات کے الزامات کی تردید کی ہے۔
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق