نگراں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات سے متعلق سمری کابینہ کو ارسال کی تھی۔
کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی، جس کے مطابق الیکشن میں پاک فوج کے 2 لاکھ 77 ہزار افسران و جوان تعینات کیے جائیں گے، عام انتخابات میں رینجرز اور ایف سی کے جوانوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر فرائض سرانجام دیں گی۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں، جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔