تل ابیب: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 24 فوجی ہلاک ہوگئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے کسوفیم کی سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے حماس کے ٹھکانوں اور ان کے زیر استعمال عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کے ٹھکانوں اور ان کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو مسمار کر کے علاقے میں بفر زون قائم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ یہودی آباد کار اس محفوظ بفر زون کے ذریعے اپنے گھروں کو واپس جا سکیں
ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران حماس نے اسرائیلی فورسز کی حفاظت پر مامور ٹینک کو نشانہ بنایا، جس کے بعد دو عمارتوں میں خوفناک دھماکہ ہوا اور عمارتیں منہدم ہوگئیں، جس میں دو درجن سے زائد فوجی دب گئے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حماس کے اس حملے میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 24ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج 27 اکتوبر کو غزہ میں داخل ہوئی تھی اور حماس کے خلاف زمینی کارروائیاں کر رہی ہے جس کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 219 ہو گئی ہے۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز