اتوار, ستمبر 8

پنجاب میں نمونیا سے مزید 12 بچے انتقال کرگئے، رواں ماہ 194 بچے انتقال کرچکے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 491بچے نمونیہ کا شکار ہوئے جب کہ نمونیا کے باعث 12 بچے جاں بحق ہوئے۔
اس کے ساتھ صوبے میں رواں سال کے پہلے 22دنوں میں نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 194ہو گئی، نمونیا کے مریضوں کی تعداد بھی 9ہزار 321ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں 230بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی، لاہور میں نمونیا کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوئے۔
رواں سال کے پہلے 22 دنوں میں لاہور میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 1546 ہو گئی ہے جب کہ لاہور میں نمونیا سے 45 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version