اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تاریخی "پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انہیں پاکستان کے مستقبل کے معمار اور اقبال کے شاہین سے خطاب کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ پاکستان بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارا مذہب، ثقافت اور تہذیب ہر لحاظ سے ہندوں سے مختلف ہے اور ہمیں مغربی ثقافت اور تہذیب کو نہیں اپنانا چاہیے۔
آرمی چیف نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے ملک، قوم، ثقافت اور تہذیب اور خود پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہیے۔ اس قوم اور ملک کے نوجوان اقبال اور قائد کی روشن روایات، خوابوں کی تعبیر کے محافظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف لڑ سکتی ہیں تاہم دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد بے یقینی، انتشار اور مایوسی پھیلانا ہے۔
آرمی چیف نے زور دیا کہ تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ انتشار کا شکار رہتا ہے، اللہ قرآن پاک میں فرماتا ہے؛ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اس کی تحقیق کرو۔”
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ریاست طیبہ کی طرح ہے، دونوں کا قیام کلمہ کی بنیاد پر ہوا، اللہ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ معدنی وسائل، زراعت اور نوجوان افرادی قوت سے نوازا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان مشکل وقت میں صبر اور آسانی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، ہماری افواج ہر قسم کے خطرات اور سازشوں کے خلاف ہمہ وقت تیار ہیں۔ اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور اسلاف کی وراثت کو برقرار رکھیں گے۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔